وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی تشکیل دے دی۔
تفصیلات کے مطابق قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
وزیر خزانہ کو ایکنیک کی سربراہی نہیں دی گئی، سربراہی وزیر اعظم خود کریں گے۔
ایکنیک کے ارکان میں نائب وزیر اعظم، وزیر خزانہ اور وزیر منصوبہ بندی شامل ہیں۔
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب، سندھ کے وزیر آبپاشی جام خان شورو ، وزیر اعلیٰ کے پی کے کے مشیر مزمل اسلم اور بلوچستان کے وزیر خزانہ شعیب نوشیروانی بھی ایکنیک ارکان میں شامل ہیں۔
