کراچی کےعلاقے سپرہائی وے، گڈاپ، سرجانی، نارتھ کراچی، صدراوراطراف کے علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
گلشن معمار، سرجانی ٹاؤن، واٹر پمپ اور نارتھ کراچی میں بھی طوفانی بارش ہورہی ہے جب کہ گلستان جوہراورگلشن اقبال میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفرازنے کہا کہ کل سےگرمی کی شدت میں کمی آجائےگی، چند علاقوں میں اچھی بارش ہوسکتی ہے، ہوا کے کم دباؤ کی وجہ سے بارش کا سسٹم بنا ہے۔
سردارسرفرازنے بتایا کہ امید ہے کل شام سے سمندری ہوائیں بحال ہوجائیں گی، بارش، آندھی سے کچھ حد تک درجہ حرارت کم ہوجاتا ہے، 2 سے 3 دن میں آندھی اوربارش ہوسکتی ہے۔ تھرپارکر،عمرکوٹ میں بارش ہورہی ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ نے کہا کہ نوابشاہ کی طرف بڑھ رہی ہے، اگلے 2 دن تک درجہ حرارت 37 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔
