Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وہاب ریاض نے نامور صحافی کو 50 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی سلیکشن کمیٹی کے ممبر وہاب ریاض نے بھی نامور صحافی کو 50 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا۔

قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اور سلیکشن کمیٹی کے رکن وہاب ریاض نے صحافی کو لیگل نوٹس بھجوا دیا جس میں انہوں نے صحافی کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر 14 دنوں میں معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔

وہاب ریاض نے کہا کہ 14 روز میں معافی مانگیں، ورنہ آپ کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی، جس طرح اپنے یوٹیوب چینل پر ہتک آمیز بیانات جاری کیے تھے، اسی چینل کے ذریعے معافی بھی مانگیں۔

اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سنگین الزامات عائد کرنے پراسی صحافی کو قانونی نوٹس بھیجا تھا، بابراعظم نے ایک ارب روپے ہرجانہ کا نوٹس بھیجا۔

واضح رہے کہ معروف ٹی وی اینکر نے اپنے یوٹیوب چینل پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم پر تحائف لے کر میچز کے نتائج تبدیل کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version