Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

روہت شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

ویرات کوہلی کے بعد بھارت کو ٹی ٹوئنٹی کا عالمی چیمپئن بنوانے والے کپتان روہت شرما نے بھی اس ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے فائنل میں جنوبی افریقہ کو شکست دینے کے بعد پریس کانفرنس کے دوران اپنی ریٹائرمنٹ سے متعلق اعلان کرتے ہوئے روہت شرما نے کہا کہ ویرات کوہلی کی طرح یہ میرا بھی آخری میچ تھا۔

روہت شرما کا کہنا تھا کہ میں نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے ذریعے ہی بھارت کے لیے ڈیبیو کیا، میرے لیے اس فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اس سے بہترین وقت نہیں ہوسکتا، میں صرف اسی لمحے کا انتظار کررہا تھا۔

خیال رہے کہ روہت شرما نے 159 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 4 ہزار 231 رنز بنائے، جس میں سب سے زیادہ 5 سنچریاں بھی شامل ہیں۔

بھارتی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ یہ میرے کیریئر کا بہترین لمحہ ہے، بھارت کے لیے میچ اور ٹرافی جیتنا اہمیت رکھتا ہے اور میرے خیال میں اس سے بہترین لمحہ میرے انٹرنیشنل کریئر میں نہیں آیا ہوگا۔

ویرات کوہلی کی ریٹائرمنٹ سے متعلق پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ ویرات ٹورنامنٹ کے آغاز سے فیصلہ کرچکے تھے کہ ٹی20 انٹرنیشنل میں یہ ان کا آخری ایونٹ ہوگا، ویرات نے ہمیشہ مشکل حالات میں پرفارم کیا ہے اور وہ ایک اس فارمیٹ سے اچھے انداز میں ریٹائر ہورہے ہیں۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کے شہر برج ٹاؤن، بارباڈوس کے کنسنگٹن اوول اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل بھارت نے جنوبی افریقہ کو 7 وکٹ سے شکست دی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version