ویمنزٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کرکٹ کے لیے 15 رکنی پاکستان ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔
ندا ڈار کو قومی ٹیم کا کپتان برقرار رکھا گیا ہے، دیگر کھلاڑیوں میں عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثنا، گل فیروزہ، ارم جاوید، منیبہ علی، ناجیہ علوی، نشرہ سندھو، عمائمہ سہیل، سعدیہ اقبال، سدررا امین، سیدہ عروب شاہ، تسمیہ وہاب اور طوبہ حسن شامل ہیں۔
محمد وسیم ٹیم کے ہیڈ کوچ، عبدالرحمن اور جنید خان بالترتیب اسپن بولنگ کوچ اور اسسٹنٹ کوچ ہوں گے، حنا منور منیجر، حنیف ملک فیلڈنگ کوچ ، رابعہ صدیق فزیو اور ولید احمد انالسٹ ہوں گے۔
ویمنز ایشیا کپ 19 سے 28 جولائی تک دمبولا سری لنکا میں ہوگا، پاکستانی ویمنز ٹیم اپنا پہلا میچ 19 جولائی کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گی، جب کہ قومی ٹیم کے نیپال اور متحدہ عرب امارات کے خلاف میچز 21 اور 23 جولائی کو ہوں گے۔
