پیرس: فرانس میں پارلیمانی انتخابات کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا۔
فرانس میں پارلیمانی انتخابات کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے جس میں ایگزٹ پولز کے مطابق انتہائی دائیں بازوکی جماعت 34.2 فیصد ووٹوں کے ساتھ آگے ہے۔
ایگزٹ پولز کے مطابق بائیں بازو کا پاپولر فرنٹ 29.1 فیصد ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جب کہ صدر میکرون کی جماعت 21.5 فیصد ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
پاپولرفرنٹ کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں تیسرے نمبر پر آنے والے امیدواروں کو واپس لے لیں گے۔
یاد رہے کہ 577 نشستوں پر مشتمل پارلیمان کے انتخابات کا دوسرا مرحلہ 7 جولائی کو ہوگا جب کہ پہلے مرحلے میں ووٹنگ کا ٹرن آؤٹ 69 فیصد سے زیادہ رہا ہے۔
واضح رہے یورپی یونین کے انتخابات میں انتہائی دائیں بازو کی جماعت کی فتح کے بعد صدر میکرون نے فرانس میں قبل از وقت انتخابات کا اعلان کیا تھا۔
