Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وفاقی حکومت کا پاکستان اسٹیل ملز کو بند کرنے کا فیصلہ

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کے اجلاس کے دوران سیکرٹری صنعت و پیداوارنے بتایا کہ سندھ حکومت پاکستان اسٹیل ملز کی جگہ پر اپنی اسٹیل ملز لگائے گی، وزارت صنعت و پیداوار نے 700 ایکڑ سندھ حکومت اسٹیل ملز کو دینے کی پیشکش کی ہے۔

سیکرٹری صنعت و پیداوار کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال پتہ چلا کہ اس کا کوئی خریدار موجود نہیں ہے، 700 ایکڑ کے علاوہ زمین صنعتی مقاصد کیلئے استعمال کی جائے گی

چیف فنانشل آفیسر نے شرکا کو بتایا کہ پاکستان اسٹیل ملز ملازمین کا سالانہ تنخواہوں کا حجم 3.1 ارب روپے ہے، گزشتہ 10 برسوں میں اسٹیل ملز ملازمین کو تنخواہوں کی میں 32 ارب روپے ادا کیے گئے۔

چیف فنانشل آفیسر نے کہا کہ گزشتہ 10 برسوں میں اسٹیل ملز میں 7 ارب روپے کی گیس استعمال ہو چکی، سیاسی بھرتیاں، ملازمین کو مستقل کرنا پاکستان اسٹیل ملز کو لے ڈوبی۔

اسٹیل ملز کا کہنا تھا کہ 2010 میں اس وقت کی حکومت نے 4500 ملازمین کو مستقل کرنے کا کہا، 2010 میں ساڑھے 4 ہزار ملازمین کو مستقل کرنے سے لاگت میں 2 ارب کا اضافہ ہوا،

سیکرٹری صنعت وپیداوار نے کہا کہ سندھ گورنمنٹ اب اسٹیل ملز چلانے کیلئے نیا پلانٹ قائم کرے گی، اسٹیل ملز کی زمین میں سے ساڑھے چار ہزار ایکٹر اسپیشل اکنامک زونز کو لیز پر دیا جائے گا۔