Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عوام کیلئے ایک اور بری خبر، حکومت نے بجلی مزید 3 روپے 32 پیسے مہنگی کردی

مہنگائی کے ہاتھوں ستائے عوام کے لیے ایک اور بری خبر آگئی، نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی 3 روپے 33 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کردی۔

بجلی کی قیمت میں 3 روپے 32پیسے فی یونٹ کا اضافہ کردیا گیا ہے، اس اضافے کا اطلاق رواں ماہ کے بلوں پر ہوگا۔

بجلی کی قیمت میں اضافہ ماہانہ فیو ل پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا ہے۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نیپرا کی جانب سے قیمت میں اضافہ مئی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ بجلی صارفین سے اضافی وصولیاں جولائی کے بلز میں کی جائیں گی، اضافےکا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور اہم شرط پرعمل درآمد کرتے ہوئے بجلی کی بنیادی ٹیرف میں اضافہ کیا تھا، وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی منظوری دی۔

وفاقی کابینہ نےگھریلو صارفین کے لیے بجلی کے فی یونٹ بنیادی ٹیرف میں 7 روپے 12 پیسے تک اضافہ کردیا جس کے بعد بجلی صارفین کے لیے ماہانہ بل اسی حساب سے بڑھ جائیں گے۔

وفاقی کابینہ نے بجلی کا فی یونٹ بنیادی ٹیرف 48 روپے 84 پیسے تک بڑھادیا، سیلز ٹیکس کے بعد فی یونٹ بنیادی ٹیرف57 روپے 63 پیسے تک ہوجائے گا، جب کہ ایڈجسٹمنٹس، ٹیکسز ملا کر فی یونٹ بجلی کا زیادہ سے زیادہ ٹیرف 65 روپےسے بڑھ جائے گا۔