Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

12جولائی کواسلام آباد میں تاریخی دھرنا ہوگا، حافظ نعیم الرحمان

امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے نیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 12 جولائی کواسلام آباد میں تاریخی دھرنا ہوگا، عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے احتجاج کریں گے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ عوام کی آہ وبکا حکمرانوں تک نہیں پہنچ رہی، تمام سیاسی جماعتیں اپنےایجنڈے میں مصروف ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کسی سیاسی جماعت کے ایجنڈے میں عوام شامل نہیں، کراچی سے لے کرخیبرتک ہرکوئی پریشان ہے، 12 جولائی کو دھرنے دے رہے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ اور بلوں سے لوگ اپنا سب کچھ بیچ رہے ہیں، حکومت آئی ایم ایف کے نام پرروزبروز بجلی مہنگائی کررہی ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ جب عوام نکلتی ہے توایئرپورٹ پرکوئی نہیں پہنچ سکےگا، بڑے جاگیرداروں، وڈیرے ٹیکس نہیں دیتے ہیں، 375 ارب روپے تنخواہ دار دے رہے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ جاگیرداری صرف5ارب دے رہے ہیں، اشرافیہ اپنے آپ کو ملک پر مسلط کررہے ہیں، اشرافیہ لوٹ کرملک کوکھا گئے ہیں۔

امیرجماعت اسلامی نے مزید کہا کہ لوگ صنعتیں دوسرے ممالک شفٹ کرنا چاہ رہے ہیں، یہ ایسا بجٹ ہے جس سے تمام لوگ متاثر ہورہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version