پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی ہدایات پر گراس روٹ لیول پر کھلاڑیوں کی فٹنس پر کام شروع کردیا گیا ہے۔
پی سی بی کی جانب سے پاکستان میں انٹر ڈسٹرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد سے قبل، فٹنس ٹرائلز کروانے کا اعلان کیا گیا ہے، ٹرائلز میں کھلاڑیوں کی فٹنس جانچنے کیلئے 4 ٹیسٹ کیے جائیں گے۔
محسن نقوی کی ہدایت پر علاقائی سطح پر اضافی ٹیسٹ متعارف کرائے جائیں گے، فٹنس ٹرائلز پاس کرنے والے کھلاڑی ہی کیمپ میں شرکت کرسکیں گے۔
انٹرا ڈسٹرکٹ ٹورنامنٹ کی بنیاد پر 22 کھلاڑیوں کا انتخاب لاک پرفارمنس کی بنیاد پر کیا گیا ہے، ٹرائلز پاس کرنے والے کھلاڑیوں کی کیمپ میں فیلڈنگ، فٹنس اور تکنیک پر توجہ دی جائے گی۔
ملکی تاریخ میں پہلی بار ضلعی سطح پر فٹنس کیمپ کا انعقاد کیا جارہا ہے، 45 دنوں کے دوران ملک بھر میں 101 تربیتی کیمپ لگائے جائیں گے، محسن نقوی کی ہدایت پر کرکٹ کی بہتری کے لیے گراس روٹ لیول پر کام کیا جارہا ہے۔
