کوئٹہ: بلوچستان کے زراعت کو سولرائزیشن پر منتقل کر کے وزیراعظم نے زمینداروں کے دل جیت لئے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے دورہ کوئٹہ کے موقع پر اعلان کیا تھا کہ بلوچستان میں تمام زرعی ٹیوب ویلوں کو واپڈا سے سولر پر منتقل کیا جائے۔
اس فیصلے کو زمیندار ایکشن کمیٹی بلوچستان نے انتہائی خوش آئند قرار دے دیا ہے جب کہ زمینداروں کا کہنا ہے کہ سولرائزیشن سے واپڈ کی لوٹ مار اور طویل لوشیڈنگ سے بچ جائیں گے۔
رہنما زمیندار ایکشن کمیٹی بلوچستان میر منیر احمد شاہوانی اور حاجی عزیز مغل کا کہنا ہے کہ زرعی ٹیوب ویلز کے شمسی توانائی پر منتقل ہونے سے زراعت کا شعبہ ترقی کرے گا۔
رہنما زمیندار ایکشن کمیٹی بلوچستان کہتے ہیں کہ بجلی کی کمی کی وجہ سے زمینداروں کے فصلات تباہی کے دہانے پر پہنچ گئیں تھیں، سولرائزیشن پر منتقلی سے زراعت کے شعبے سے وابستہ لاکھوں افراد مستفید ہوں گے۔
