Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اپر چترال میں وین گہری کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق

اپر چترال کے علاقہ بریپ میں وین گہری کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

اپر چترال کے علاقہ بریپ میں وین گہری کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں، گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے واقعہ پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

گورنر نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا جب کہ گورنر نے جاں بحق افراد کی مغفرت اور پسمندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

گورنر خیبرپختونخوا نے حادثے کے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version