Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان کی سب سے بڑی طاقت ہمارے باصلاحیت نوجوان ہیں، وزیرِ اعظم

اسلام آباد: عالمی یومِ ہنر برائے نوجوانان کے دن کے موقع پر وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سب سے بڑی طاقت ہمارے باصلاحیت نوجوان ہیں۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے عالمی یومِ ہنر برائے نوجوانان کے موقع پر جاری پیغام  میں کہنا ہے کہ پاکستان کے مستقبل کو روشن کرنے کے لئے نوجوانوں کو جدید ہنر سے آراستہ کرنا وقت کی ضرورت ہے۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان کی سب سے بڑی طاقت ہمارے باصلاحیت نوجوان ہیں، ترقی یافتہ قومیں اپنے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے میں سرمایہ کاری کرتی ہیں۔

شہباز شریف کہتے ہیں کہ حکومت اپنے نوجوانوں کو جدید تعلیم، یکساں ترقی کے مواقع کے ساتھ ساتھ دنیا سے مقابلہ کرنے کے لئے جدید پیشہ ورانہ تربیت سے آراستہ کر رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حال ہی میں اپنے دورہ چین کے دوران نہ صرف انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں 3 لاکھ بلکہ جدید زراعت کے لئے 1 ہزار نوجوانوں کو پیشہ ورانہ تربیت کے لئے بھیجنے کا اقدام حکونت کے اسی عزم کا اعادہ ہے۔

وزیرِ اعظم نے بتایا کہ اس ضمن میں نہ صرف خواتین بلکہ پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو بھی خصوصی ترجیح دی جارہی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ قومی سطح پر بھی انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں تربیتی پروگرامز جاری ہیں، جہاں سے فارغ التحصیل لاکھوں طلباء پاکستان اور پاکستان سے باہر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔

وزہر اعظم کہتے ہیں کہ نیوٹیک کے تحت اداروں کی اصلاحات کے عمل کا آغاذ بھی کر دیا گیا ہے، نیوٹیک اور اس کے شراکتی اداروں کے ساتھ مل کر حکومت ہزاروں نوجوانوں کو مارکیٹ ایبل ہنر و پیشہ ورانہ تربیت کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نوجوانوں کو ہر شعبہ زندگی میں ترقی اور باوقار روزگار کے لئے جدید ہنر و پیشہورانہ تربیت یقینی بنائیں گے جب کہ حکومت نوجوانوں کے جدید ہنر و پیشہ ورانہ تعلیم میں سرمایہ کاری کے لئے پُرعزم ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version