Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی میں گرمی قہرڈھانے لگی، درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

کراچی: شہر قائد میں درجہ حرارت چالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ شدت پچاس ڈگری محسوس کی جارہی ہے۔

کراچی میں گرمی قہرڈھانے لگی ہے اور حبس کے باعث شہریوں کے پسینے چھوٹ گئے ہیں جب کہ درجہ حرارت چالیس ڈگری سینٹی گریڈ اور شدت پچاس ڈگری محسوس کی جارہی ہے۔

شہر میں یکم جولائی کے بعد گزشتہ رات رواں سال کی دوسری گرم ترین رات رہی، گزشتہ روز کی طرح شہر کے مضافاتی علاقوں میں آج بھی بارش متوقع ہے۔

ہوا میں نمی کا تناسب زائد ہونے سے گرمی کی شدت اصل درجہ حرارت سے 10 درجے زیادہ محسوس ہونے لگی ہے۔

ڈی جی میٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کل بھی گرمی کی شدت برقرار رہے گی، کل شام سے شہر میں سمندری ہوائیں بحال ہونا شروع ہوں گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کل مون سون ہواؤں کا ایک اور اسپیل شہر میں داخل ہوگا جب کہ 20 جولائی سے شہر قائد میں تیز بارش متوقع ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version