Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بلاول بھٹو کی خیبرپختونخواہ کے ضلع کرم ایجنسی میں ہلاکتوں پر اظہار تشویش

پشاور: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خیبرپختونخواہ کے ضلع کرم ایجنسی میں ہلاکتوں پر اظہار تشویش کردیا۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کرم ایجنسی میں دو قبائل کے درمیان مسلح تصادم میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارِ افسوس کیا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں اٹھانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، فریقین قانون کی پاسداری کریں جب کہ امن و امان کو یقینی بنانا خیبرپختونخوا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ تنازعہ کے دوران راکٹ لانچرز سمیت بھاری اسلح استعمال کیا جارہا ہے۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ قبائلی جھگڑے زمانہ جاہلیت کی یادگار ہیں، پاکستان کو مساوات پر کھڑا ترقی پسند معاشرہ بننا ہے۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں 5 روز سے جاری جھڑپوں کے دوران 35 افراد جاں بحق اور 166 افراد زخمی ہوچکے ہیں جس کے بعد دونوں قبائل کے عمائدین فائر بندی پر رضامند ہوگئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version