Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عالمی ریٹنگ ایجنسی نے پاکستانی معیشت کے لیے خدشات کا اظہار کر دیا

ملک میں سیاسی عدم استحکام اور انتشار کو عالمی ریٹنگ ایجنسی نے معیشت کے لیے خطرہ قرار دے دیا ہے۔

بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی اسٹینڈرڈ اینڈ پورز نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ فی الحال پاکستان معیشت درست سمت میں گامزن ہے اور ملک کے ڈیفالٹ ہونے کے خطرات نہیں ہیں۔

پاکستان کو نئے پروگرام کے تحت عالمی مالیاتی ادارے سے 7 ارب ڈالر حاصل ہوں گے جبکہ دیگر ممالک سے لیا گیا قرض ری شیڈول کرانے کی کوششیں بھی کی جا رہی ہیں، اس صورتحال میں پاکستان اگلے ایک سال تک اپنی معیشت کو مضبوط سہارا دے سکتا ہے۔

عالمی رینٹنگ ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ملک میں ہوشربا مہنگائی اور فی کس آمدنی میں کمی کی وجہ سے حالات سخت ہیں جبکہ ملک میں مستقل جاری سیاسی انتشار ملکی معیشت کی مستحکم ہوتی صورتحال کو خراب کر سکتے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ تین سرحدی ممالک کے ساتھ کشیدگی بھی ملکی معیشت پر منفی اثرات مرتب کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں