Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئی پی پیز کے معاملے پر آواز اٹھانے پر ایم کیو ایم کا شکر گزار ہوں، عطا تارڑ

عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ آئی پی پیزکے معاملے پرآواز اٹھانے پرایم کیو ایم کا شکر گزار ہوں، حکومتی اتحادی کے طورپراچھی تجاویز دیں۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما مصطفٰی کمال کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج ایم کیوایم وفد کی وزیراعظم سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں قومی معاملات پر بات چیت کی گئی۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بجلی بلوں کی صورتحال، آئی پی پیزپرتفصیل سے بات ہوئی، آئی پی پیزکے معاملے پرآوازاٹھانے پر ایم کیوایم کا شکرگزارہوں، ایم کیوایم نے ہمیشہ حکومتی اتحادی کے طورپراچھی تجاویزدیں۔

عطاتارڑنے نیوز کانفرنس میں کہا کہ ایم کیوایم نے اصلاحات کے حکومتی ایجنڈے میں مثبت کردارادا کیا، بجلی بل، لوڈشیڈنگ پوری قوم کا مسئلہ ہے، 2013 میں18،18 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہوتی تھی۔

وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ بجلی سستی کرنا حکومت کی ترجیح ہے، ڈسکوزکوسیاسی مداخلت سے پاک کیا جائے گا، ڈسکوزکی پرائیوئٹائزیشن کاعمل شروع ہوچکا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version