Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دبئی مال ایکوریم میں شارک کے بچے کی پیدائش، دیکھنے والے حیران رہ گئے

دبئی مال ایکوریم میں شارک کی بچے کو جنم دینے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

دبئی مال اور دنیا کے سب سے بڑے ایکوریم میں شارک نے بچے کو جنم دیا ہے، یہ یادگار لمحہ لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

 

ایکوریم کی وائرل ویڈیو میں ایک چھوٹی شارک کو اپنی ماں سے نکلتا ہوا دکھایا گیا ہے، جو پیدائش کے بعد پانی کی سطح تک جاتی ہے جس سے تماشائیوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

تاہم شارک کے بچے نے جلد ہی طاقت حاصل کرنا شروع کردی اور آہستہ آہستہ اوپر کی طرف بڑھنا شروع کردیا۔

ان مناظر کو دیکھ کر لوگوں نے اسے قدرت کا خوبصورت لحمہ قرار دیا ہے۔

متعلقہ خبریں