Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسرائیل نے الاقصیٰ مسجد کے امام کو رہا کردیا، مسجد میں داخلے پر پابندی

اسرائیل نے   الاقصیٰ مسجدکےامام کو رہا کردیا تاہم ان پر مسجد میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی۔

ترک خبرایجنسی کے مطابق اسرائیلی فورسز نے  الاقصیٰ مسجد کے امام اورسابق مفتی اعظم شیخ اکرمہ صابری  کو رہا کردیا ۔

شیخ اکرمہ صابری  کو گزشتہ روز  جمعے کے خطبے میں حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ شہید اسماعیل ہنیہ کو خراج تحسین پیش کرنے پرگرفتار کیا گیا تھا۔

اسرائیلی فورسز نے انہیں چند گھنٹوں بعد رہا کردیا تاہم ان کے مسجدالاقصیٰ میں داخلےپر8اگست تک پابندی عائد کردی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version