سربین ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ نے کارلوس الکاراز کو سنسنی خیز انداز میں شکست دے کر طویل عرصے سے منتظر اولمپک گولڈ میڈل حاصل کرکے کیریئر میں گولڈن سلیم مکمل کرلیا۔
ٹینس کی تاریخ میں مردوں کے ریکارڈ 24 بڑے مقابلے جیتنے والے نوواک جوکووچ نے عالمی ٹینس میں ہر بڑا ٹائٹل جیت رکھا تھا تاہم انہوں نے اپنے پانچویں اولمپک گیمز میں پہلی مرتبہ گولڈ میڈل جیتا ہے۔
37 سالہ سربین کھلاڑی نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسپین کے فرنچ اوپن اور ومبلڈن چیمپئن الکاراز کو پیرس میں 7-6 (7-3)، 7-6 (7-2) سے شکست دی۔
دونوں کھلاڑیوں کے مابین گولڈ میڈل کے حصول کی جنگ تین گھنٹے جاری رہی ۔
جوکووچ، رافیل نڈال، سرینا ولیمز، آندرے اگاسی اور اسٹیفی گراف کے بعد ٹینس کے سنگلز مقابلوں میں گولڈن سلیم مکمل کرنے والے پانچویں کھلاڑی ہیں۔
