Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مکسڈ مارشل آرٹس ایشین چیمپئن شپ کا کوارٹر فائنل مرحلہ اختتام پذیر

لاہور میں ہونے والی مکسڈ مارشل آرٹس ایشین چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل مرحلے اختتام پذیر ہو گئے۔

مکسڈ مارشل آرٹس ایشین چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل مرحلے میں 33 فائٹس ہوئیں جبکہ ایم ایم اے ایشین چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں کل 38 فائٹس ہونگی۔

سیمی فائنل میں جونیئرز کی مختلف کیٹیگریز میں 15 مقابلے ہونگے، سیمی فائنل کی سینئر کیٹیگری میں 23 فائٹس ہونگی۔

سیمی فائنل مقابلوں میں پاکستان کے 10 فائٹر ان ایکشن ہونگے، 10 فائٹرز میں 2 خواتین اور 8 مرد فائٹرز ان ایکشن ہونگے۔

عبدالمنان، ذیشان اکبر، محمد سلیم، تیمور چشتی اورعبدالسمیع ان ایکشن ہونگے، خواتین فائٹر میں بانو بٹ، بشریٰ اختر بھی سیمی فائنل مقابلوں میں حصہ لیں گی۔

اصغر خان، شہاب علی، ذوالقرنین خان بھی سیمی فائنل میں ان ایکشن ہوں گے، کوارٹر فائنل میں 3 پاکستانی فائٹرز نے فتح حاصل کی، 7 فائٹرز نے تکنیکی بنیادوں پر سیمی فائنل کے لئے براہ راست کوالیفائی کیا۔

سیمی فائنل میں بھارت کے 3 فائٹرز نے بھی براہ راست کوالیفائی کیا، سیمی فائنل میں پاکستان کی بانو بٹ اور بھارت کی خوشبو نشاد مدمقابل ہوں گی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version