Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسلام آباد پی ٹی آئی کا جلسہ منسوخ ہونے کا معاملہ ، علیمہ خان کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی

اسلام آباد پی ٹی آئی کا جلسہ منسوخ ہونے کا معاملہ ، علیمہ خان کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق علیمہ خان نے پارٹی قیادت پرسخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اعظم سواتی کس کے کہنے پرصبح صبح بانی تحریک انصاف سے ملنے چلا گیا؟

انھوں نے کہا کہ اعظم سواتی نے کس کے کہنے پر بانی تحریک انصاف کو جلسہ ملتوی کرنے کا پیغام پہنچایا؟ صبح 7:30 بجے اڈیالہ میں بانی تحریک انصاف سے ملاقات کیسے ممکن ہوسکتی ہے؟

علیمہ خان نے مبینہ آڈیو میں الزام لگایا کہ کارکنان کا سامنا کرنے کی ہمت نہیں تھی تو بانی تحریک انصاف سے فیصلہ کروا دیا۔

انھوں نے کہا کہ موجودہ لیڈر شپ کا ارادہ ہی نہیں ہے بانی تحریک انصاف کو باہر نکالنے کا۔ پارٹی کا چئیرمین باہر بیٹھا ہے اس نے فیصلہ کیوں نہیں کیا؟

علیمہ خان نے مزید کہا کہ یہ فیصلے خود کرتے ہیں اور نام بانی تحریک انصاف کا لگا دیتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version