مسلح افواج کے سربراہان نے 59 ویں یوم دفاع پر اپنا خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مسلح افراج کے سربراہاں نے کہا کہ آج کا دن قوم کے ناقابل تسخیر عزم اور غیرمتزلزل جذبے کی مثال ہے۔
آج کا دن ہمارے سپاہیوں کی بہادری اور قربانی کو خراج تحسین پیش کرتا ہے، بہادر سپاہیوں نے مشکلات کے باوجود وطن کا بہادری سے دفاع کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ مصیبت کے وقت قوم کے جذبے اورعزم کی مثال قائم کی، شہدا کو دل کی گہرائیوں سے خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، دہشت گردی کے خلاف لڑنے والے شہدا کو بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائےگا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج نے تمام خطرات ملک کے دفاع کیلئے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے وطن کے دفاع کیلئے تیار ہیں۔
آئی ایس پی آر نے تمام شہدا اور سابق فوجیوں کے خاندانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ یوم دفاع اور شہدا پر ملکر شہدا اور ہیروز کی یاد کو خراج عقیدت پیش کریں۔


















