گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا کہنا ہے کہ مولانا کے انداز گفتگو میں کبھی پتہ نہیں چلتا کہ وہ کیا چاہتے ہیں۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مولانافضل الرحمان سے ملاقات کی، ملاقات میں ملکی موجودہ سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔
اس موقع پر گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان سے اپنی باتیں شیئرکی ہیں، مولانا سے ملک کی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مولانا کی خواہش ہے کہ ملک سیاسی اور معاشی طور پر ترقی کرے، مولانا فضل الرحمان کا سیاست میں اہم کردار ہے۔
گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ مولانا جو بھی فیصلے کریں گے وہ ملکی سیاست اورمعیشت کیلئے اہم ہوں گے، آنے والے حالات بہتر اور مثبت ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ آئینی ترامیم سے متعلق مولانا فضل الرحمان کی بات ٹھیک ہے، مولانا کہتے ہیں طریقہ کار اور وقت مناسب نہ ہو تو فیصلےاچھے نہیں ہوتے۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا مزید کہنا تھا کہ مولانا جب طریقہ کار اور ٹائمنگ پر بات کریں گےتو اچھا فیصلہ ہو گا۔
