خاتون کے ساتھ اے ٹی ایم اسکیم (scam) کیلئے آنیوالا شخص مشین میں ایلفی ڈال کر فرارہو گیا۔
خاتون اور مرد مبینہ ملزمان کی سی سی ٹی وی بول نیوز نے حاصل کرلی۔ عزیزآباد میں نجی بینک کی برانچ انتظامیہ نے واردات کیخلاف پولیس کو درخواست دے دی۔
سی سی ٹی وی میں کیپ لگائے ملزم کو نقاب پوش خاتون کے ساتھ اے ٹی ایم پرآتے دیکھا جاسکتا ہے۔ فوٹیج میں ملزم اے ٹی ایم روم میں جا کراندر سے لاک کرلیتا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم 6 منٹ تک اے ٹی ایم روم میں موجود رہا، مشکوک کارروائی کے بعد ملزم نے مشین میں ایلفی ڈالی، سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
واردات کے بعد سے نجی بینک کا اے ٹی ایم بحال نہ ہوسکا۔


















