Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیراعلٰی پنجاب کا اسلام آباد میں کانسٹیبل کی شہادت پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اسلام آباد میں کانسٹیبل کی شہادت پر گہرے رنج اوردکھ کا اظہارکیا ہے اورواقعے کی شدید مذمت کی ہے۔

مریم نواز نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ احتجاج کی آڑ میں تشدد اور دہشت گردی کی اجازت نہیں۔ منہ توڑ جواب ملے گا۔ عوام پوچھتے ہیں، کیسا پرامن احتجاج ہے، سیکڑوں پولیس اہلکاروں کو حملےکرکے زخمی کردیا گیا۔

وزیراعلٰی پنجاب نے کہا کہ تحریک انتشارمسلح جتھے کی شکل اختیار کر چکی ہے۔  نام نہاد احتجاج کی وجہ لوگوں کا کاروبارمتاثر ہوا، لاکھوں شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

مریم نواز شریف نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ دوسروں کو اذیت دینا اور عوام کے جان ومال پر متعین پولیس اہلکاروں پر تشدد کونسی سیاست ہے۔ تشدد اور دہشت گردی کا راستہ اختیار کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں ہونی چاہیے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے شہید کانسٹیبل حمید شاہ کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی اور تعزیت کی۔ انھوں نے کانسٹیبل حمید شاہ شہید اور دیگر ڈیوٹی اہلکاروں پرتشدد کی شدید مذمت بھی کی۔

متعلقہ خبریں