Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان میں جاری ‘انڈس شیلڈ’ مشقوں میں سعودی فضائیہ سمیت دیگر اہم ممالک شریک

اسلام آباد: پاکستان میں جاری ’انڈس شیلڈ 2024‘ کثیر القومی فضائی مشقوں میں کئی اہم فضائی افواج، خاص طور پر ترکیہ، سعودی، اور مصری فضائیہ سمیت دیگر اہم ممالک شریک ہیں۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، نشان امتیاز (ملٹری)   فضائی مشق انڈس شیلڈ 2024 کا مشاہدہ کریں گے۔

اس موقع پر آرمی چیف کو مشق کے وسیع دائرہ کار کے بارے میں ایک جامع بریفنگ بھی دی جائے گی۔

انڈس شیلڈ 2024 کا بنیادی مقصد حصہ لینے والے ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو بڑھانا، فوجی تعاون کو مضبوط بنانا اور اسٹریٹجک شراکت داری کو فروغ دینا ہے۔

انڈس شیلڈ علاقائی سلامتی کے لیے پاکستان کے عزم اور اتحادی ممالک کے درمیان مشترکہ آپریشنل تیاری کو فروغ دینے میں اس کے کردار کو اجاگر کرتی ہے۔

بعدازاں انڈس شیلڈ جدید حکمت عملی کی نمائش اور شریک فضائی افواج کے درمیان باہمی افہام و تفہیم کو بڑھانے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version