مریم نواز نے کہا کہ پنجاب بھرکے کسانوں کو 1000 سپرسیڈر فراہم کریں گے، سپررسیڈرسے فضائی آلودگی میں کمی آئے گی۔
لاہورمیں زرعی آلات اورسپرسیڈرکی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلٰی پنجاب مریم نوازنے کہا کہ ترقی کا راستہ پنجاب کے کھیتوں سے ہوکرگزرتا ہے، ہم جو کھانا کھاتے ہیں معیشت میں زراعت کو بہت اہم کردار ہے۔
مریم نوازنے کہا کہ ملک کی ترقی میں زراعت کا اہم کردار ہوتا ہے، کسان میرے دل کے قریب ہیں، گرین ٹریکٹرکی کل پہلی قرعہ اندازی ہوگی، 16 لاکھ درخواستیں آئی ہیں۔
وزیراعلٰی پنجاب نے کہا کہ زراعت کے بغیرملک کی خوشحالی اورترقی ممکن نہیں، پنجاب بھرکے ایک ہزارکے قریب کسانوں کو سپرسیڈر فراہم کریں گے، اسموگ کے بڑے چیلج کا سامنا ہے اوراس کے باعث کئی بیماریاں جنم لے رہی ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ سپرسیڈراسموگ کے خاتمے کے لیے بہت بڑا قدم ہے، سپررسیڈرسے فضائی آلودگی میں کمی آئے گی۔ اسموگ کے خاتمے کے لیے ہرشخص کو کردار ادا کرنا ہوگا، اسموگ ایک اژدھا ہے جوہرسال اٹھ رہا ہے۔
وزیراعلٰی پنجاب نے تقریب سے خطاب میں مزید کہا کہ کسانوں میں300 کے قریب سپرسیڈرتقسیم کررہےہیں، 7ارب کے سپرسیڈر منصوبے کے لیے پنجاب حکومت 8 لاکھ کی سبسڈی دے رہی ہے۔ سپرسیڈرکھاد، بیج سمیت 4 کام بیک وقت کرتا ہے۔ سپرسیڈرسے فصلوں کی باقیات جلانےکی ضرورت نہیں پڑے گی۔
