باکومیں کاپ 29 سربراہ اجلاس میں وزیراعظم شہبازشریف نے عالمی رہنماؤں کے ہمراہ گروپ فوٹوبنوایا اورمصافحہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی دورہ آذربائیجان کے دوران باکو میں کانفرنس آف پارٹیزکے 29 ویں کلائمیٹ ایکشن کےسربراہی اجلاس میں شریک ہوئے۔
سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیوگوتریس، صدرالہام علیوف نے وزیراعظم پاکستان شہبازشریف کا استقبال کیا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیوگوتریس اوردیگرعالمی رہنماؤں سے مصافحہ کیا۔
کاپ 29 سربراہ اجلاس میں شرکت کے موقع پروزیراعظم شہبازشریف نےعالمی رہنماؤں کے ہمراہ گروپ فوٹو بھی بنوایا۔
وزیراعظم باکومیں کانفرنس آف پارٹیزکے 29 ویں کلائمیٹ ایکشن کےسربراہی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں۔ اس موقع انھوں نے عالمی رہنماؤں سے مصافحے کے دوران غیر رسمی گفتگو بھی کی۔
وزیراعظم شہبازشریف نے ترک صدررجب طیب اردوان سے مصافحہ بھی کیا، انھوں نے ترک صدر کا آگے بڑھ کر استقبال کیا۔
