اسپیشل سینٹرل عدالت لاہورنے سابق وزیراعلٰی پنجاب پرویزالٰہی اوردیگرکے خلاف منی لانڈرنگ کے مقدمہ کا عبوری تحریری حکم جاری کردیا۔
اسپییشل سینٹرل عدالت نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں چوہدری پرویزالہی کو آئندہ سماعت پرذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔
عدالت نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے سربراہ کو طلب کرلیا۔ عبوری تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ مونس الہی کے ریڈ نوٹسزاور بیرون ملک سے گرفتاری سے متعلق جے آئی ٹی معاملے کا خود تعاقب کرے۔
عدالتی عبوری تحریری حکم کے مطابق پراسیکیوٹرکے مطابق پرویزالہی تشویش ناک بیمارنہیں ہیں، پراسیکیوٹرکے مطابق پرویزالہی دیگرتقریبات میں شرکت کررہے ہیں۔
تحریری حکم کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹرمونس الہی سمیت دیگراشتیاری ملزمان کی جائیدادوں قرقی کے دورانیہ میں توسیع پر رپورٹ جمع کروائے۔ عدالت مزید سماعت 28 نومبرکوکرے گی۔
اسپیشل سینٹرل عدالت کے جج تنویراحمد شیخ نے تحریری حکم جاری کردیا۔
