Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عدلیہ اور ججز کی سیکیورٹی پر سمجھوتا نہیں کریں گے، پشاورہائیکورٹ

پشاورہائی کورٹ نے کہا ہے کہ عدلیہ اورججز کی سیکیورٹی پر سمجھوتا نہیں کریں گے، ہم نے سیکیورٹی کے باعث دو ضلعوں میں عدالتیں بند کی ہیں۔ 

پشاورہائی کورٹ میں ججزاورعدالتوں کی سیکیورٹی سے متعلق دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم اورجسٹس وقاراحمد نے کیس کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران عدالت نے رجسٹرارکی نگرانی میں سیکیورٹی سے متعلق اجلاس طلب کرنے کا حکم دیتے ہوئی کہا کہ اجلاس میں محکمہ داخلہ، ممبربارکونسل، اٹارنی جنرل اورایڈوکیٹ جنرل افس شرکت کریں۔

چیف جسٹس نے حکم دیا کہ میٹینگ میں آئی جی خیبرپختونخوا بھی شرکت کریں، میٹینگ میں ججزاورعدلیہ سے متعلق سیکیورٹی پر کمیٹی تشکیل دی جائے۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ سیکیورٹی سے متعلق اجلاس ہوا ہے، میٹینگ میں تجویز دی گئی کہ سیکیورٹی سے متعلق بین الاقوامی معیاراپنایا جائے، میٹینگ میں ہائی رسک علاقوں کے ججزکو زیادہ سیکیورٹی دی جانے پرزوردیا گیا۔

عدالت نے کہا کہ عدلیہ اورججز کی سیکیورٹی پر سمجھوتا نہیں کریں گے، ہم نے سیکیورٹی کے باعث دو ضلعوں میں عدالتیں بند کی ہیں۔ رجسٹرار میٹینگ میں تمام سٹیک ہولڈرزکی موجودگی یقینی بنائیں۔

پشاور ہاائیکورٹ نے سماعت 26 نومبرتک ملتوی کردی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version