Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

افغانستان کے ساتھ کرکٹ کھیلنے پر دُہرا معیار، کرکٹ آسٹریلیا کی وضاحت

کرکٹ آسٹریلیا نے افغانستان کے ساتھ کرکٹ کے حوالے سے دہرے معیار کے الزامات پر وضاحت پیش کی ہے۔

یہ وضاحت اُس وقت سامنے آئی جب گریگ بارکلے، جو کہ حالیہ دنوں میں آئی سی سی کے چیئرمین کے طور پر سبکدوش ہوئے، نے کرکٹ آسٹریلیا کی پالیسی پر تنقید کی۔

بارکلے کا کہنا تھا کہ اگر آپ نے ایک اصول اپنایا ہے تو اس پر مکمل طور پر عمل کرنا چاہیے۔ ان کا اشارہ افغانستان کے ساتھ باہمی کرکٹ تعلقات کے منقطع ہونے کی جانب تھا، خاص طور پر خواتین کرکٹرز کو کھیلنے کی اجازت نہ دینے کی وجہ سے۔

بارکلے نے یہ بھی کہا کہ اگر آسٹریلیا افغانستان سے باہمی کرکٹ کھیلنے سے انکار کرتا ہے تو پھر اس کے خلاف آئی سی سی ایونٹس میں کھیلنا تضاد ہے۔

اس پر کرکٹ آسٹریلیا کے چیئرمین مائیک بیئرڈ نے جواب دیا کہ انہوں نے صبح بارکلے کے کمنٹس پڑھے، لیکن اس سے پہلے کبھی کسی فورم پر ایسی بات نہیں سنی۔

بیئرڈ نے کہا کہ بارکلے کو اپنی رائے دینے کا حق ہے، تاہم کرکٹ آسٹریلیا اپنی پوزیشن پر فخر کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کرکٹ آسٹریلیا افغان ویمنز کرکٹ ٹیم کی بھرپور حمایت کرتا ہے اور اس کی ممبرز کو آسٹریلیا میں سپورٹ فراہم کی جا رہی ہے۔

واضح رہے یہ تنازعہ کرکٹ آسٹریلیا کے اصولوں اور افغانستان کے خواتین کرکٹرز کے حقوق کے تحفظ کے بارے میں ایک عالمی بحث کا حصہ بن گیا ہے، جس میں مختلف کرکٹ حکام اور ادارے اپنے موقف پیش کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version