Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آسٹریلیا کے سابق اوپنر جوئے برنز نے اٹلی کی کرکٹ ٹیم کی قیادت سنبھال لی

آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ اوپنر جوئے برنز کو اٹلی کرکٹ ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا گیا ہے۔

جوئے برنز، جن کی پیدائش برسبین میں ہوئی، نے رواں برس مئی میں اپنے ملک کا بدل کر اٹلی کا انتخاب کیا تھا۔

ان کی والدہ کا تعلق اٹلی سے تھا، جس کی بنیاد پر انھوں نے جون 2024 میں اٹلی کی کرکٹ ٹیم کی جانب سے اپنا ڈیبیو کیا، اب انھیں اٹلی کرکٹ ٹیم کی قیادت سونپ دی گئی ہے۔

جوئے برنز نے اس ذمہ داری پر کہا کہ یہ میرے لیے ایک اعزاز ہے، میں اپنی فیملی کے اصل ملک واپس لوٹ آیا ہوں۔ اٹالین کرکٹ میں بہت زیادہ صلاحیت ہے اور میں اس کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرنا چاہتا ہوں۔

یاد رہے کہ جوئے برنز فرنچائز کرکٹ میں بھی بہت مصروف ہیں، اور وہ اگلے سیزن میں آئی ایل ٹی20 سیزن میں دبئی کیپیٹلز کی نمائندگی کریں گے۔

 اس کے علاوہ جوئے برنز انگلینڈ کے ٹی 20 بلاسٹ اور آسٹریلیا کے بگ بیش لیگ کا بھی حصہ رہے ہیں۔

جوئے برنز نے 2014 سے 2020 تک آسٹریلیا کی جانب سے 40 ٹیسٹ اننگز میں 1442 رنز اسکور کیے، جن میں 4 سنچریاں بھی شامل تھیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version