Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 4 خوارج ہلاک

راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 4 خوارج ہلاک ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 4 خارجی دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا گیا۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد ہوا جبکہ مارے جانے والے خارجی دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے، تاہم پاکستان کی سیکیورٹی فورسز وطنیزی سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے 2 مختلف آپریشنز کے دوران 8 خارجیوں کو ہلاک کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version