Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل افتخار احمد سروہی انتقال کر گئے

پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل افتخار احمد سروہی اسلام آباد میں انتقال کر گئے۔ 

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے سابق ایڈمرل افتخار احمد سروہی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

ایڈمرل افتخار احمد سروہی نے 1955 میں پاک بحریہ میں کمیشن حاصل کیا، انہوں نے 1965 اور 1971 کی پاک بھارت جنگوں میں بھی حصہ لیا۔

ترجمان نے بتایا کہ ایڈمرل افتخار احمد سروہی 1986 سے 1988 تک پاک بحریہ کے سربراہ رہے جبکہ یہ 1988 سے 1991 تک چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی بھی رہے۔

امیر البحر کی جانب سے مرحوم ایڈمرل افتخار احمد سروہی کی پاک بحریہ کے لیے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version