پاکستان میں عید الاضحیٰ کب ہو گئی فلکیاتی ماہرین اس حوالے سے ممکنہ تاریخ بتا دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق خلیجی ممالک میں عیدالاضحیٰ 6 جون بروز جمعہ کی پیشگوئی کی گئی ہے، ماہرین فلکیات کے مطابق ذی الحج کا چاند 27 مئی کو نظر آنے کا امکان ہے۔
اگر ماہرین کی پیشگوئی درست ثابت ہوتی ہے تو متحدہ عرب امارات سمیت دیگر خلیجی ممالک میں 28 مئی ذی الحج کے مہینے کا پہلا دن ہو گا اور 6 جون کو عیدالاضحیٰ کو ہونے کا امکان ہے۔
ایمریٹس آسٹرونومی سوسائٹی کے چیئرمین ابراہیم الجروان نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے لیے حتمی اعلان چاند کی رویت کے بعد ہی کیا جائے گا۔
پاکستان کے ماہرین فلکیات نے ذی الحج کا چاند 28 مئی کو نظر آنے کا امکان ظاہر کیا ہے جس کی بنیاد پر ملک بھر میں ممکنہ طور پر عید الاضحیٰ 7 جون 2025 بروز ہفتے کو ہو گی۔
تاہم عیدالاضحیٰ کی تاریخ کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی ذی الحج کا چاند دیکھنے کے بعد کرے گی۔

















