Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو87 رنز سے شکست دیدی

پی ایس ایل کے 20 ویں میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو 87 رنز سے سکشت دیدی ۔

ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو 4 وکٹوں کے نقصان پر204 رنزکا ہدف دیا۔

کراچی کنگز کی جانب سے جیمس ونس نے 65،عرفان خان 44، خوشدل  13 بالز پر 33  جبکہ ڈیوڈ وانر 30 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

ملتان سلطانز کے بالر کراچی کنگز کے صرف 4 کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیج پائے، عبید شاہ نے 2 ، ڈیود ویلی اور کرنٹس چیمپر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔

کراچی کنگز 204 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز 16.1 اوورز میں  117 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، یاسر خان 26 اور کامران غلام 29 رنز بنا کر نمایاں رہے ، کپتان رضوان صفر پر پویلین واپس لوٹ گئے ۔

 محمد نبی نے 3 ، خوشدل نے  اور میر ہمزہ نے 2 ، 2  جبکہ عامر جمال اور عباس آفریدی نے ایک ایک کھلاڑی آؤٹ کیے۔

 

ملتان سلطانز کو اس نوعیت کی بڑی شکست دے کر کراچی کے کھلاڑیوں کے حوصلے مزید بلند ہوگئے ہیں۔ اس میں میچ حاصل کی گئی فتح آنے والے میچز میں   اعتماد کے ساتھ مزید فتوحات کی طرف گامزن کر سکتی ہے۔

 

کھاتا کھولے بغیرکپتان محمد رضوان کے  واپس پویلین لوٹ جانے پر ملتان سلطانز کے شائقین کافی مایوس ہوگئے۔ ان کی قیمتی وکٹ عباس آفریدی نے حاصل کی۔


کراچی کننگز اسکواڈ

کپتان ڈیوڈ وارنر، ٹم سیفرڈ، جیمز ونس، عمیر یوسف، عرفان خان ، خوشدل شاہ، محمد نبی ، عباس آفریدی ، عامر جمال، میر حمزہ اور فواد علی شامل تھے ۔

ملتان سلطانز

کپتان محمد رضوان، یاسر خان ، عثمان خان، کامران غلام، کرٹس چیمپر، افتخار احمد، مائیکل بریسویل، ڈیوڈویلی، کرس جورڈن، اسامہ میر اور عبیدشاہ شامل تھے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version