پی ایل ایل کے رواں سیزن کے 21 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف لاہورقلندرز کی بیٹگ جاری تھی کہ بارش نے انٹری مار دی جس کے سبب میچ منسوخ کردیاگیا ۔
تیز بارش کے سبب میچ منسوخ کردیاگیا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیدیا گیا۔
بارش سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
لاہور قلندرز نے 12 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 111 رنز بنا لئے ہیں۔ بارش شروع ہوئی تھی عبداللہ شفیق 53 رنز بنا کر کریز پر موجود تھے ،اس سے قبل محمد نعیم نے 30 بالزپر ففٹی بنائی تھی ۔
بارش مسلسل جاری رہی تو میچ منسوخی کا اعلان کرکے دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیاگیا۔
