Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عزمِ فولادی پاکستان اور قابل فخر جنگی صلاحیت پر ایک نظر

بھارت شاید عزمِ فولادی پاکستان اور اس کی جنگی صلاحیت کو شایدبھول چکاہے اور جنگی وہم میں مبتلا مودی سرکار پہلگام واقعے کی آڑ میں پاکستان پربے بنیاد الزامات لگارہی ہے۔

ابک عالمی جریدے نے عزمِ فولادی پاکستان  اوراس کی جنگی صلاحیت سے متعلق ایک رپورٹ اپنی ویب ساٹ پرشائع کی تھی جس میں پاکستان کے جوہری اثاثوں سمیت تمام ہتھیاروں کی تفصیلات شامل تھیں۔

عزمِ فولادی پاکستان  اور اس کی جنگی صلاحیت اور ہتھیاروں سے متعلق یہ تمام معلومات خود پاکستانی حکومتی اداروں اور بین الاقوامی تحقیقاتی اداروں کی رپورٹ پر مشتمل ہیں۔

ایٹمی ہتھیار

عزمِ فولادی پاکستان اور قابل فخر جنگی صلاحیت پر ایک نظر
عزمِ فولادی پاکستان اور ایٹمی ہتھیار/فائل فوٹو

پاکستان کے پاس تقریباً170 ایٹمی وار ہیڈز موجود ہیں جو دفاعی حکمت عملی کا اہم حصہ ہے، یہ ہتھیار مختلف پلیٹ فارمز پرنصب ہیں۔

زمین سے زمین پر وار کرنے والے میزائل، لڑاکا فضائی طیارے اور سمندی لانچ میزائل عزمِ فولادی پاکستان اور اس کی جنگی صلاحیت کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

غوری حتف 5  بلیسٹک میزائل جو (رینج 1500 کلو میٹر) ، بابر 3 سمندر لانچ نیوکلیئر میزائل (زیر آب لانچنگ کے قابل)، فاتح ون اور ٹو گائیڈڈ ملٹی لانچ راکٹ سسٹم موجودہے۔

پاکستان کے پاس مختلف اقسام کے جنگی ٹینکس موجود ہیں جن میں الزرار، وی ٹی 4، ٹائپ 59 شامل ہیں۔

لڑاکا طیارے

لڑاکا طیارے جے ایف 17/فائل فوٹو

مختلف قسم کے لڑاکا طیارے بھی موجود ہیں جو پاکستان کی جنگی صلاحیت کو کسی بھی طاقتور فوج کے مدمقابل کھڑا کرنے کی واضح دلیل ہیں ۔

ان لڑکا طیاروں میں 134 جے ایف 17 ، ایف 16 فائٹنگ فالکن کی 75 تعداد ، 149 معراج طیارے اور 135 جے ایف 7 طیارے موجود ہیں۔

بحری طاقت

پاک بحریہ کے پاس تقریباً100 فعال جہاز موجودہیں جن میں بحری جنگی جہاز، آبدوزیں اور دیگر معاون بحری جہاز شامل ہیں۔

10 فریگیٹس، 8 آبدوزیں، متعدد تیز رفتارگشتی کشتیان اور دیگر بحری میزائل اور ہتھیار بھی پاک بحریہ کا حصہ ہیں۔

عزمِ فولادی پاکستان اور اس کی جنگی صلاحیت کسی بھی لحاظ سے بھارت سے کمتر نہیں مگر پاکستان خطے میں پرامن اور ذمے دار مک کی حیثیت سے بھارتی گیڈربھبکیوں کو برادشت کررہاہے ۔

جریدے کی رپورٹ کے مطابق اتنی بڑی جنگی طاقت کومعمولی سمجھ کرسمجھ کوئی بھی یک طرفہ بھارتی  اقدام کسی بھیانک غلطی سے کم نہیں ہوگاایسا کوئی بھی اقدام خطے کو بڑی جنگ میں دھکیل دے گا۔

پاکستانی ٹینک/فائل فوٹو

متعلقہ خبریں

Exit mobile version