پاکستان سے جنگی جنون بھارتی معیشت کومہنگا پڑگیا، بھارتی روپے اور بائونڈ کی قدر میں کمی اور اسٹاک مارکیٹ شدید مندی کا شکار ہوگئی۔
جمعرات کوبھارتی روپیہ کی قدرایک فیصد کمی کے ساتھ 85.71 تک پہنچ گیا، بھارتی روپے کی قدرمیں گراوٹ کابڑا سبب مودی کا جنگی جنون اور پاکستان سے بڑھتی ہوئی کشیدگی ہے۔
بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں مندی کارجحان رہا،نفٹی 50 انڈیکس میں 0.6 فیصد کمی ہوئی جس کا مطلب یہ ہے کہ سرمایہ کار بدلتی صورتحال کے سبب گھبراہٹ کا شکار ہوکر اپنا سرمایہ نکال رہے ہیں ۔
10 سالہ سرکاری بائونڈ (ییلڈ) میں 6 بیس پوائنٹ کا اضافہ ہوا جس سے مارکیٹ کو مستقبل کے حوالے سے خدشات لاحق ہیں۔
مودی کے جنگی جنون کے سبب نفٹی وولیٹیلٹی انڈیکس 21.9 پوائنٹ تک جا پہنچا،یہ 2 سال کے دوران بھارتی روپے کی قدر میں اتار چڑھائو کی بلند ترین سطح ہے ۔
بھارتی منڈیوں پر دباؤ اس وقت آیا جب بھارتی حکومت نے اعلان کیاکہ اس نے پاکستان کی جانب سے کئی فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کی کوششوں کو “ناکام” بنا دیا ہے۔
دوسری طرف پاکستان نے اپنی فضائی حدود میں بھارت کے 25 ڈرونز مار گرائے۔
کشیدگی کا براہ راست اثر منڈیوں پرپڑرہاہے،سندیب بگلا
بھارتی ترسٹ میوچل فنڈ کے سی ای و سندیب بگلا نے کہا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کا بھارتی منڈیوں پر منفی اثر پڑا ہے ۔

روپے اور بھارتی شیئرز کی غیر یقینی کیفیت ظاہر کرنے والے انڈیکیٹرز میں اضافہ دیکھا گیا، جس سے مارکیٹ کے شرکامیں بڑھتی ہوئی بے چینی کا اظہار ہوتا ہے۔
جنگی جنون میں مبتلا مودی سرکار کو برطانیہ ، امریکا ،روس اور دیگر ممالک نے کشیدگی کم کرنے کےلئے تعاون کی پیشکش کی مگر وہ بیکار گئیں ۔
بھارتی حکومت نے جنگی جنون میں ایسے بدترین اقدامات کیے ہیں جو بھارتی معیشت پر تباہ کن اثرات مرتب کررہے ہیں مگر یہ پھر بھی جاری ہیں ۔



















