ایک حالیہ سروے کے مطابق، پاکستانیوں کا ملک کے معاشی مستقبل پر اعتماد بڑھا ہے۔
سروے میں شامل 36 فیصد افراد نے اپنے مالی حالات میں بہتری کی توقع ظاہر کی ہے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے۔ اس کے علاوہ، 44 فیصد افراد معاشی مستقبل سے مایوس ہیں، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 16 فیصد کم ہیں۔
گھریلو اشیاء کی خریداری میں آسانی کا احساس بھی بڑھا ہے۔ مئی 2024 میں 10 فیصد افراد نے اس کا اظہار کیا تھا، جو حالیہ سروے میں بڑھ کر 19 فیصد ہوگیا ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان معدنی وسائل میں سرمایہ کاری کے لیے خطے کا نیا تجارتی و معاشی مرکز قرار
اسی طرح، گھر یا گاڑی جیسی بڑی خریداریوں میں آسانی کا احساس بھی 11 فیصد اضافے کے ساتھ 17 فیصد ہوگیا ہے۔
بے روزگاری کے خوف میں بھی کمی آئی ہے۔ 30 فیصد افراد نے ملازمت کے محفوظ ہونے کا کہا ہے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 11 فیصد زیادہ ہے۔
یہ سروے ملک میں معاشی استحکام اور عوامی اعتماد میں بہتری کی نشاندہی کرتا ہے۔ تاہم، یہ بھی ضروری ہے کہ حکومت اس اعتماد کو برقرار رکھنے کے لیے مؤثر پالیسی اقدامات کرے۔



















