پاک بحریہ نے بڑی بندرگاہوں پر کسی بھی خطرے سے نمٹنے کیلیے 2روزہ مشقوں کا انعقاد کیا۔ مشقوں کا مقصد اہم بحری تنصیبات کے تحفظ کے طریقہ کار کو مزید مؤثر بناناتھا۔
بندگاہوں کی حفاظتی مشقوں کا انعقاد پاک بحریہ کی کوسٹل کمانڈ کے زیر اہتمام کیا گیا۔ان مشقوں میں پاک میرینز اور ایس ایس جی (این) کے علاوہ نیوی کے بحری اور فضائی اثاثوں نے حصہ لیا۔
قومی سلامتی اور اقتصادی ترقی کے لیے سمندری راستوں کی بلا تعطل حفاظت پاک بحریہ کی اولین ترجیح ہے۔
مشقوں کے دوران کمانڈرکوسٹ گارڈ ریئرایڈمرل فیصل امین بھی موجود تھے ۔ انہوں نے فورسز کے درمیان رابطے اورفوری ردعمل کی صلاحیت مزیدبہتربنانے پر زور دیا۔
کمانڈرکوسٹ گارڈ ریئرایڈمرل فیصل امین نے مختلف بندرگاہوں کادورہ کیا۔ مشق کے مختلف مراحل کا مشاہدہ کیا۔
انہوں نے مشق میں شامل تمام یونٹس کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا۔ کمانڈرکوسٹ گارڈ ریئرایڈمرل فیصل امین نے بحری تنصیبات کو ملکی سلامتی کےلئے ضروری قراردیا۔
Operation Bunyanum Marsoos — A Testament to Pakistan Navy’s Will, Strategic Resolve, and Operational Readiness, Forging a Wall of Steel Across the Maritime Frontiers.#PakistanNavy#PakNavy pic.twitter.com/vYl0tTgWCb
— DGPR (Navy) (@dgprPaknavy) May 25, 2025
