Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی، 24 گھنٹوں کے دوران 9 واں زلزلہ، شہریوں میں شدید خوف و ہراس

ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں زلزلے کے جھٹکوں کا سلسلہ جاری ہے، اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یہ نواں زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔

رات 8 بج کر 49 منٹ پر ایک بار پھر شہر قائد کی زمین لرز اٹھی، جس سے شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت 3.0 ریکٹر اسکیل پر ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی گہرائی 13 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) سے 30 کلومیٹر دور زمین کے اندر تھا۔

تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم مسلسل زلزلے کے جھٹکوں نے شہریوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ ماہرین ارضیات کے مطابق کراچی میں اس قدر تسلسل سے زلزلوں کا آنا ایک غیر معمولی اور تشویش ناک صورتحال ہے، جس پر نظر رکھنا ضروری ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version