کراچی میں رواں سال کے 6 ماہ کے دوران ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت کرنے پر 49 شہریوں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
اعداد و شمات کے مطابق جنوری کے مہینے میں میں ڈاکؤؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے 5 افراد کو قتل کیا، فروری میں اسٹریٹ کرمنلز کے ہاتھوں فائرنگ سے 10 افراد مارے گئے۔
مزید پڑھیں: پنجاب: کچے کے 40 ڈاکوؤں کے سر کی قیمت 50 لاکھ اور 25 لاکھ روپے مقرر
مارچ کے مہینے میں بھی 10 شہری ڈاکوؤں کی گولیوں کا نشانہ بنے، اپریل میں بھی اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں 10 افراد ملزمان کی فائرنگ سے جاں بحق ہوئے۔
سزا کے خوف سے بے نیاز دندناتے ڈاکوؤں نے مئی کے مہینے میں سب سے زیادہ 12 افراد کو قتل کیا، جون کے مہینے میں لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے 2 شہری مارے گئے۔
