Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایشیا کپ: میچ ریفری کی تبدیلی تک پاکستان کا مزید میچز نہ کھیلنے کا فیصلہ

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو تبدیل نہ کیا گیا تو پاکستان ایشیا کپ کے مزید میچز نہیں کھیلے گا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے واضح مؤقف اختیار کرتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ میچ ریفری کی تبدیلی تک پاکستان ایشیا کپ کے مزید میچز میں شرکت نہیں کرے گا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے آئی سی سی اور ایشین کرکٹ کونسل سے موجودہ میچ ریفری کو تبدیل کرنے کا باضابطہ مطالبہ کیا ہے۔

The PCB has lodged a complaint with the ICC regarding violations by the Match Referee of the ICC Code of Conduct and the MCC Laws pertaining to the Spirit of Cricket. The PCB has demanded an immediate removal of the Match Referee from the Asia Cup.

انھوں نے اپنے ٹویٹ میں بتایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی کے پاس شکایت درج کروائی ہے کہ میچ ریفری نے آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ اور ایم سی سی کے قوانین، جو اسپرٹ آف کرکٹ سے متعلق ہیں، کی خلاف ورزی کی ہے۔

محسن نقوی نے مزید لکھا ہے کہ پی سی بی نے مطالبہ کیا ہے کہ میچ ریفری کو فوری طور پر ایشیا کپ سے ہٹا دیا جائے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ایکس پر ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ میرے لیے اپنے ملک کی عزت اور وقار سے بڑھ کر کوئی چیز اہم نہیں ہے۔

پاکستان کا ایشیا کپ میں اگلا میچ 17 ستمبر کو دبئی میں متحدہ عرب امارات کے خلاف شیڈول ہے، تاہم اس میچ میں شرکت ریفری کی تبدیلی کے فیصلے سے مشروط کر دی گئی ہے۔

ادھر پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈائریکٹر عثمان واہلہ کو ریفری کے معاملے پر بروقت ایکشن نہ لینے اور آئی سی سی کو تاخیر سے خط لکھنے پر عہدے سے برطرف کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version