Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان، فرانسیسی صدر نے اسرائیل کو ناکام قرار دے دیا

لزبن/پیرس: پرتگال نے فلسطین کو باضابطہ طور پر بطور ریاست تسلیم کر لیا، جس کے بعد یورپ میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے والے ممالک کی تعداد میں اضافہ ہو گیا ہے۔

مغربی میڈیا میں پرتگالی حکومت کے اس فیصلے کو فلسطینی عوام کے حقِ خود ارادیت کی حمایت میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کہا ہے کہ اسرائیل کی حماس کے خلاف حکمت عملی مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔

مزید پڑھیں: آدھی سے زیادہ بیوروکریسی پرتگال میں پراپرٹی لے چکی ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے حماس کے کئی رہنماؤں کو قتل کیا، مگر تنظیم اب بھی اتنے ہی جنگجو رکھتی ہے جتنے جنگ کے آغاز میں تھے۔

میکرون نے کہا کہ حماس کو ختم کرنا جنگ کے خاتمے کا حل نہیں ہے اور موجودہ صورتحال اسرائیل کی ساکھ کو عالمی سطح پر نقصان پہنچا رہی ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے مذاکرات اور سیاسی عمل ہی واحد راستہ ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version