Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بھارتیوں کو پھر مرچیں لگ گئیں، رونالڈو نے بھی حارث رؤف کے انداز میں رافیل گرایا، ویڈیو وائرل

فٹبال کے سلطان کرسٹیانو رونالڈو نے بھی میدان مار لیا، بھارت کے رافیل طیارے گرنے کا مذاق اُڑاتے ہوئے حارث رؤف کے مشہور “جہاز گرانے” والے انداز کی نقل کر دی۔

وفاقی وزیر داخلہ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے یہ ویڈیو ایکس (ٹوئٹر) پر شیئر کی، جس میں رونالڈو کو ہوائی جہاز اُڑاتے اور پھر اسے زمین پر گراتے دیکھا جا سکتا ہے بالکل ویسے ہی جیسے حارث رؤف نے پاک بھارت میچ میں بھارتی شائقین کو جواب دیا تھا۔

یاد رہے کہ چند روز پہلے ایشیا کپ کے دوران حارث رؤف نے ہاتھ کے اشارے سے رافیل گرنے کی اداکاری کی تھی، جس پر بھارتی میڈیا اور شائقین خوب بلبلا اٹھے تھے۔

اب جب رونالڈو جیسے عالمی لیجنڈ نے بھی وہی انداز اپنایا، تو بھارتی سوشل میڈیا صارفین ایک بار پھر جذباتی تباہی کا شکار ہوگئے۔

سوشل میڈیا پر یہ کلپ جنگل کی آگ کی طرح وائرل ہو چکا ہے اور صارفین کہہ رہے ہیں کہ اب تو رافیل بھی شرمندہ ہے، رونالڈو بھی ہمارا ہو گیا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version