Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مکان کی مرمت کرواتے وقت ہم سے ہونے والی معمولی غلطیاں کونسی ہیں؟

آج ہم آپ کو ان 5 غلطیوں کے بارے میں بتائیں گے جو مکان کی مرمت کرواتے وقت ہم سے ہو جاتی ہیں۔

مکان کی مرمت کرواتے وقت ہم سے ہونے والی معمولی غلطیاں کونسی ہیں؟ آج ہم آپ کو بتائیں گے۔

سوئچ بورڈ

سوئچ بورڈ کے حوالے سے تجویز پیش کی جاتی ہے کہ یہ  اچھی طرح کوورز ہوں۔ اور کوشش کی جائے کہ سوئچ بورڈز ایسی جگہ نصب کروائیں جہاں وہ نمی سے پاک رہے۔ کیونکہ سوئچ بورڈ کا معاملہ ہے اور ہماری ذرا سی غفلت بڑے نقصان کا سبب بن سکتی ہے۔

دروازے کا ہینڈل

اگر آپ کے گھر میں مرمت کا کام چل رہا ہے اور کمروں کے دروازے بھی نئے نصب ہورہے ہیں تو کوشش کریں کہ معیاری ہینڈل اور لاک والے دروازے لگوائیں۔

کچن کی چیزوں کو مناسب جگہوں پر رکھیں

اکثر لوگ اپنے کچن آئٹمز غیر مناسب جگہوں پر رکھ دیتے ہیں تو ایسا کرنا مناسب بالکل نہیں۔ ایک مثبت طریقہ کار پلان کریں۔ اگر آپ کے کچن میں فریج ، مائکرویو اوون اور دیگر الیکٹریکل آئٹمز ساتھ ساتھ یا کسی آئٹم کے اوپر دوسرا آئٹم رکھا ہے تو انہیں ایک دوسرے سے علیحدہ کر کے رکھا جائے۔

ٹوائلٹ میں سیوریج پائپس

آج بھی بہت سے گھر ایسے ہیں جن کے ٹوائلٹس میں سیوریج پائپ ایک کونے پر لگا ہوتا ہے۔ اور جب پائپ کافی پرانے ہوجاتے ہیں تو گلنے لگتے ہیں اور مزید بدبو دار ماحول ہوجاتا ہے۔ گھر بنواتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ سیوریج پائپس کا راستہ ٹوئلٹ کے بجائے کہیں باہر مناسب جگہ پر پر بنوائیں۔

چھپی ہوئی گرم تاریں

تزئین و آرائش کے دوران دیواروں سے چپکا کر کیبل وائر لگوانا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ تار گرم ہوتے ہیں، اگر آپ تاروں پر پلاسٹک کے کلیمپ چڑھوالیں تو یہ بہت اچھا اقدام ہوگا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Exit mobile version