Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عمر رسیدگی کے اثرات ناخنوں کو کس طرح متاثر کرتے ہیں

مرد ہو یا خواتین چہرے کی جلد اور بالوں پر زیادہ توجہ دیتی ہے اور ان کی صحت وصفائی کا خاص رکھتی ہے تاہم جسم کا ایک اہم حصہ جو آپ کی مجموعی صحت سے آگاہ کرتا ہے نظر انداز کردیا جاتا ہے اور وہ ہے ناخن۔

یہ بات درست ہےکہ ناخن آپ کی مجموعی صحت کی عکاسی کرتے ہیں، اور بڑھتی عمر کے ساتھ اس میں کئی تبدیلیاں جنم لگتی ہیں جو آپ کو عمر رسیدگی کے اثرات سے آگاہ کرنے کے ساتھ کئی امراض کے بارے میں بھی بتاتے ہیں۔

بالوں کی طرح ناخن بھی وقت کے ساتھ ساتھ تبدیلیوں سے گزرتے ہیں، جیسے کسی بیماری کی وجہ سے، بڑھتی عمر کے ساتھ جسم کے اندرونی افعال، غذائیت کی کمی، یا بیرونی عوامل جیسے کیمیکلز یا الٹرا وائلٹ روشنی زیادہ وقت تک سامان کرنا۔

وقت گزرنے کے ساتھ ناخن میں جو تبدیلیاں جنم لیتی ہیں ان میں بڑھنے کی رفتار، ساخت میں تبدیلی، موٹائی یا شکل شامل ہے۔

جیسے جیسے عمر بڑھتی ہے وقت کے ساتھ ناخن کی نشوونما قدرے سست ہوجاتی ہے۔ ایک ناخن  اوسطاً ہرماہ تقریباً 3 ملی میٹر  بڑھتا ہے۔

ناخن کی ساخت

بڑھتی عمر کے ساتھ ناخن کمزور ہوکر ٹوٹنے لگتے ہیں۔ بار بارہاتھوں کا گیلا اور خشک ہونا، یا سخت صفائی کرنے والے کیمیکلز یا کاسمیٹکس جیسے نیل پالش ہٹانے کے لیے تھنر کا استعمال اس مسئلے کو مزید خراب کرسکتا ہے۔

زیادہ سنگین صورت میں ناخنوں کے کنارے ٹوٹنے لگتے ہیں اور چھالے پڑ سکتے ہیں۔ خون کی کمی، شریانوں کا سخت ہونا (ایتھروسکلروسیس) اور ہارمون کے مسائل اس کی وجہ ہو سکتے ہیں، لہذا اگر آپ کو اپنے ناخنوں کی ساخت میں نمایاں تبدیلیاں نظر آرہی ہے تو اپنے معالج ضرور رابطہ کریں۔

ناخن کی موٹائی

عمر بڑھنے کے ساتھ ناخن کی ساخت موٹی یا پتلی ہوسکتی ہے۔فنگل انفیکشن، جو ناخنوں کے کناروں کی تمام خرابیوں میں سے نصف کا سبب بنتا ہے اور بزرگ افراد میں زیادہ پایا جاتا ہے، ناخن  کی ساخت کے موٹا ہونے کا سبب بننے کے ساتھ ان کی رنگت کو بھی تبدیل کر دیتا ہے۔

نیل کنٹور

آپ کے ناخن کس انداز میں مڑے ہوئے ہیں عمر بڑھنے کے ساتھ اس میں بھی تبدیلی آسکتی ہے اگر ناخن پہلے گولائی کی صورت میں بڑھتے تھے اب اس میں تبدیلی آرہی ہے تو یہ کلبنگ کی علامت ہوسکتی ہے جو طویل مدتی آکسیجن کی کمی کو ظاہر کرتی ہے۔ یہ مختلف قسم کے قلبی، اینڈوکرائن، یا معدے کی بیماریوں کی وجہ سے بھی ہوسکتی ہے۔

ناخن کا رنگ

عمر رسیدگی کے اثرات میں سب سے نمایاں تبدیلی ناخنوں کی رنگت کا بدل جانا ہے۔ ہلکے سرمئی،  پیلے یا بھدے ہوسکتے ہیں۔ فنگل انفیکشن بھی رنگت  کی تبدیلی کا سبب بن سکتا ہے۔

رنگ کی تبدیلی کی ایک قسم میں ناخنوں کے کنارے پر لمبائی کے رخ  گہری دھاریاں نمایاں ہونے لگتی ہیں اے طبی اصطلاح طولانی میلانوچیا کہتے ہیں یہ مختلف امراض کی جانب اشارہ کرتی ہے۔

معالج سے کب رابطہ کریں

اگرچہ عمر کے ساتھ ناخنوں میں ہونے والی بہت سی تبدیلیاں معمولی ہوتی ہیں، کچھ زیادہ سنگین صحت کے مسائل جیسے دل اور پھیپھڑوں کی بیماری، خون کی کمی، جگر اور گردے کے مسائل، اور ذیابیطس کا اشارہ کر سکتی ہیں۔ اگر آپ کو  اس حوالے سے کوئی تشویش ہے تو اپنے معالج سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Exit mobile version