Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مینی کیور کروانا آپ کو صحت مند رکھتا ہے، مگر کیسے؟

خواتین کی بڑی تعداد اپنے چہرے کے ساتھ  ہاتھوں کی بھی صحت اور خوبصورتی کا خیال رکھتی ہیں تاکہ چہرے کے ساتھ ہاتھ بھی حسین دکھائی دیں۔ ہاتھوں کی خوبصورت اور بے داغ جلد کے حصول کے لیے خواتین مینی کیورکرواتی ہیں تاہم ایک تحقیق کے مطابق مینی کیور کروانا جہاں آپ کے ہاتوں کی دلکشی کو بڑھاتا ہے وہی یہ آپ کو صحت مند بھی رکھتا ہے۔

ایک نئی تحقیق کے مطابق مینی کیور کروانا، خاص طور پر سیلون میں جاکرآپ کی ذہنی صحت کو بہتر بناتا ہے۔

فرنٹیئرز ان سائیکالوجی میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے مطابق سیلون میں مینی کیور کے دوران نیل ٹیکنیشنز کے ساتھ مشاغل میں مصروف ہونا اور روزمرہ کی معمولات زندگی کے بارے میں بات چیت کرنا، مثبت جذبات کا اظہار، پرسکون ماحول میں آرام محسوس کرنا اور متحرک ہونا آپ کی ذہنی صحت پرمثبت اثرات مرتب کرتا ہے۔

اس تحقیق کی اہم مصنف اتسوشی کاواکوبو جوکہ جاپان کی سائیتاما گاکوئن یونیورسٹی کے ایک ایسوسی ایٹ پروفیسر ہیں کا کہنا ہے کہ سیلون میں جاکرنیل کیئر میں مشغول ہونا اور تھوڑا بہت اپنی ذات کے بارے میں انکشاف کرنا کسی بھی خاتون کی نفسیاتی حالت کوبہتر بناسکتا ہے۔

کاواکوبو نے مزید کہا کہ یہ مشق افراد کے لیے اپنی ذہنی تندرستی کو فروغ دینے کا ایک بہترین طریقہ پیش کرتی ہے، جس میں خود کی دیکھ بھال کی اہمیت اور آرام دہ ماحول میں ذاتی خیالات کے اظہار کے ممکنہ فوائد حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

جاپان کی دو یونیورسٹیوں کے محققین اس تحقیق کے لیے تقریباً 500 خواتین کا آن لائن سروے کیا جن کی عمر 20 سے 40 سال کے درمیان تھی۔

تمام شرکاء نے ناخن کی دیکھ بھال کے سیشن کے دوران اپنے جذبات اور رویوں کو چار نکاتی پیمانہ استعمال کرتے ہوئے درجہ بندی کیا جو ’’بالکل نہیں‘‘ سے لے کر ’’بہت زیادہ‘‘ تک تھا۔

شرکاء نے اس بات سے بھی آگاہ کیا کہ انہوں نے مینی کیورسٹ کے ساتھ مختلف موضوعات جیسے کہ مشاغل، روزمرہ کے معمولات زندگی، مشکل تجربات، ذاتی رکاوٹیں، اور منفی شخصیت کی عادت کے بارے کتنا تبادلہ خیال کیا، یہ جوابات سات نکاتی پیمانے پر بنائے گئے تھے۔

کاواکوبوکے مطابق  اپنی ذات کی دیکھ بھال کے طریقوں اور دماغی صحت پر ان کے اثرات کے بارے میں دلچسپی اس تحقیق کی وجہ بنی۔

یہ خیال کہ سیلون میں نیل کیئر جیسا بظاہر آسان نظر آنے والا عمل جس کے ساتھ آپ اپنی ذات کے بارے میں انکشاف کرتے ہیں ایک مثبت نفسیاتی اثر ڈال سکتا ہے۔

کاواکوبو نے اس تحقیق سے حاصل ہونے والے ڈیٹا کو سامنے رکھتے ہوئے ایک امید کا ظہار کیا ہے کہ اس تیز رفتار دنیا میں خود کی دیکھ بھال کے طریقہ نہایت اہمیت رکھتا ہے کیونکہ اس سے آپ ذہنی صحت بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

ایسی سرگرمیوں میں مشغول ہونا جو افراد کو آرام کرنے کے ساتھ اپنی ذات کے چھپے ہوئے پہلوؤں کو اجاگر کا موقع فراہم کرتی ہے بہتر دماغی صحت کو برقرار رکھنے کا ایک قیمتی اور آسان عمل ہوسکتا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Exit mobile version